غیر قانونی طور پر یونان میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ۔

کوسٹ گارڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح کوسٹ گارڈ کو ایک کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے بتایا کے ان کی کشتی کو ٹیکنیکل مسئلہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے وہ آگے نہیں بڑھ سکتی اور کوسٹ گارڈ سے مدد کے لئے کہا جبکہ کوسٹ گارڈ کی جانب سے یہ پوچھنے پر کہ آپ کی کشتی کہاں ہے بتایا گیا کہ ہمیں یہ بھی معلوم نہیں کے کشتی اس وقت کونسی حدود میں ہے۔

کال وصول ہونے پر کوسٹ گارڈ نے ائیر فورس کی مدد سے کشتی کو ڈھونڈنے کا سلسلہ شروع کردیا ۔اور آخرکار کشتی کو “کیفالونیا” کے قریب ڈھونڈ لیا گیا۔

کشتی میں کل ستر کے قریب تارکین وطن سوار تھے اور کشتی کے انجن میں خرابی ہو چکی تھی جس کی وجہ سے وہ آگے بڑھنے کے قابل نہیں رہی تھی۔

کوسٹ گارڈ نے تمام تارکین وطن کو خشکی پر پہنچا دیا مگر ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ ان کو کون سے تارکین وطن کے کیمپ میں رکھا جائے گا۔

جبکہ جن تارکین وطن کو طبی امداد کی ضرورت تھی انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com