سرحدوں کی حفاظت اور ہم آہنگی یورپین یونین کی ضرورت :اینجلا مرکل

جرمن چانسلر اینجلا مرکل کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی سرحدوں کی حفاظت کرنا اور یورپی یونین کے ممالک کےدرمیان ہم آہنگی پیدا کرنا یورپی یونین کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

اینجلا مرکل کا کہنا تھا کے یورپی یونین کی سرحدوں کو غیر قانونی تارکین وطن کی آمد سے محفوظ بنا کر اور یورپی یونین میں شامل تمام ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرکے یورپی یونین آگے بڑھ سکتی ہے اس کے علاوہ تمام یورپی یونین کے ممالک کو ایک شفاف پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا جس کے مطابق تارکین وطن کے مسئلے کو حل کیا جاسکے۔

اینجلا مرکل کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین میں آنے والے مزید ممالک کو بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ اپنے لوگوں کی معیار زندگی کو یورپی یونین میں رہنے والے لوگوں کے معیار زندگی کے مطابق لا سکیں۔

اینجلا مرکل نے اٹلی کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا۔اورجب اس سے اٹلی کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس نے کہا کہ اٹلی کے مسئلے پر اس ہفتے کی میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کس طرح سے اس مسلے کا حل نکالا جائے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com