تھیسلونیکی کے وولوی کیمپ میں پناہ گزینوں کے درمیان لڑائی۔

نیوز پیپر دیسٹیوال سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے یعنی رات نو بجے کے بعد تھیسلونیکی کے وولوی کیمپ میں پناہ گزینوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی۔

لڑائی کی وجہ ایک ٹیلی فون کی چوری بتائی جا رہی ہے جو کہ ایک تارکین وطن کی ملکیت تھا اور اس کا دعوی ہے کہ اسے چرا لیا گیا ہے۔

لڑائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دوگروپوں کے درمیان صلح کرانے میں کامیاب ہو گئی تاہم پولیس کے جانے سے پہلے ایک عورت کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

وولوی کیمپ میں کچھ دن پہلے جن پناہ گزینوں کو موریا کیمپ سے لایا گیا تھا ان کے درمیان اور کیمپ میں رہنے والے دوسرے افراد کے درمیان آئے دن لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں جبکہ پولیس اس کا حل ڈھونڈنے میں ابھی تک ناکام رہی ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com