دنیا کے امیر ترین اشخاص میں چار یونانی بھی شامل۔

فوربز نامی فرم جو کہ دنیا کے امیر ترین اشخاص کی فہرست تیار کرتی ہے اس نے یونان سے تعلق رکھنے والے چار اشخاص کو بھی اس فہرست میں شامل کیا ہے۔

امیر ترین اشخاص کی فہرست 1987 سے جاری کی جارہی ہے اس سال اس فہرست میں یونان کے امیر ترین شخص کا نام ہے “سپیروس لاچس” جس کی آمدن 2.76 بلین یورو بتائی گئی ہے اور اس کا نمبر 729 واں ہے۔

یونان کا دوسرا امیر ترین شخص جس کا نام” نیار خوس” ہے اس کا تعلق آرٹ سے ہے” نیار خوس” کا باپ اور اس کی ماں شپنگ کمپنی کے مالک تھے” نیار خوس” کی کل آمدن 2.42 بلین یورو ہے۔اور فہرست میں اس کا نمبر 879 ہے۔

بائیں طرف فلپس نیارخوس۔

یونان کے تیسرے امیر ترین شخص کا نام “مستاکیدس” ہے اور یہ دھات کے کاروبار سے وابستہ ہے جس کی کل آمدن 2.16 بلین یورو ہے اور اس کا نمبر فہرست میں 965 واں ہے۔

مستاکیدس۔

چوتھے اور فہرست میں جگہ بنانے والے آخری یونانی شخص کا نام” ور دینویانس”ہے جو شپنگ اور آئل کے کاروبار سے وابستہ ہے کل آمدنی 0.99 بلین یورو ہے اور فرصت میں نمبر 1999ہے۔

             ”  واردس واردینویانس”

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com