ایتھنز میں غیرملکیوں کے درمیان چھریاں چل گئیں۔

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج شام سے کچھ دیر پہلے پلاتیہ تھیٹر میں بیٹھے ہوئے  مراکش سے تعلق رکھنے والے غیرملکی پر الجیریا سے تعلق رکھنے والے شخص نے چھری سے حملہ کردیا۔

حملے میں مراکش سے تعلق رکھنے والا شخص زخمی ہوگیا اور کچھ ہی دیر میں پولیس وہاں پہنچ گئی جب پولیس نے زخمی ہونے والے شخص سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ اس پر حملہ اسکا موبائل چھیننے کے لئے کیا گیا ہے۔

جبکہ حملہ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لڑائی منشیات کے لئے تھی۔اور دونوں گروپوں کا آپس میں کوئی تنازعہ چل رہا تھا جب الجیریا سے تعلق رکھنے والے غیرملکی نے دیکھا کہ مراکش سے تعلق رکھنے والا شخص اکیلا بیٹھا ہوا ہے تو اس نے بدلہ لینے کے لیے اس پر حملہ کر دیا۔

زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج مکمل ہونے کے بعد مزید پوچھ گچھ کی جائے گی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com