یونان میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ۔

یونان کے نیشنل بینک کے جاری کردہ ریکارڈ کے مطابق اس سال جنوری سے لے کر جون تک دس 20.5 ملین سیاحوں نے یونان کا رخ کیا جو کہ پچھلے سال کی نسبت 200000 سیاح زیادہ ہے پچھلے سال 8.5 ملین سیاحوں نے یونان کا رخ کیا تھا۔

یہ اضافہ یونان کی ٹورزم انڈسٹری کے لیے بہت نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے اور اس سال تقریبا 22.7فیصد زیادہ سیاح یونان آئے۔

اس اضافے کے ساتھ یونان کی آمدن میں 17.5 فیصد  اضافہ ہوا  یعنی اس سال 4.777 بلین یورو ٹورزم انڈسٹری سے حاصل ہوئے۔

یونان میں آنے والے سیاحوں میں سب سے زیادہ تعداد دوسرے یورپی ممالک سے آنے والے سیاحوں کی ہے جو کہ 63.5 فیصد ہے جبکہ یورپی یونین سے باہر کے ممالک کے سیاحوں کی تعداد پچیس 25.5 فیصد ہے۔

اس انڈسٹری کی ترقی کے ساتھ دوسرے کئی کاروبار بھی ترقی کرتے ہیں اور لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔

یونان کی حکومت جس کی سربراہی الیکسس چپراس کررہے ہیں وہ اس اضافے کو اپنے حق میں استعمال کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے جب وہ آنے والے الیکشن میں جائیں گے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com