ثھیسلو نیکی کے سینٹر میں غیر ملکی پر چھری سے حملہ۔

پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق الجیریا سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی پر دس افراد نے حملہ کردیا اور اسے چھریوں سے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الجیریا سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی پر حملے کےدوران اس کے منہ اور کان کے پیچھے چھریوں کے وار کئے گئے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو فوراً ہسپتال پہنچایا گیا پولیس کی جانب سے واردات کی جگہ پر تحقیقات کی گئیں جن سے پتہ چلا کہ غیرملکی کا بہت زیادہ خون بہہ چکا ہے اور یہ کوئی انتقامی کاروائی معلوم ہوتی ہے۔

پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ قتل کرنے والے گروہ کے بارے میں پتہ چلایا جا سکے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com