حراستی مرکز مالا کاسا میں جھگڑا 1 ہلاک 8زخمی۔

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج حراستی مرکز میں افغانستان اور شام سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں ایک پناہ گزین ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دو گروہوں کے درمیان جھگڑے میں ایک شخص نے چھری چلاتے ہوئے شام سے تعلق رکھنے والے ایک پناہ گزین کو ہلاک کردیا اس جھگڑے میں دوسرے آٹھ زخمی ہونے والے افراد کو مالا کاسا ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں گروپوں کو علیحدہ کیا ۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com