اراکسو میں بڑے پیمانے کی آگ۔

فائر بریگیڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مغربی اخائیا کے علاقے اراکسو میں بڑے علاقے میں آگ پھیل چکی ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے بیس نوجوان اور بارہ گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں لیکن ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

اسی وجہ سے قریبی علاقوں سے  بھی فائر بریگیڈ کی مدد حاصل کرنے کے لیے درخواست کی گئی ہے اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ والی جگہ کی طرف جارہی ہیں تاکہ آگ پر قابو پایا جاسکے۔

علاقے میں اس وقت بھی تیز ہوائیں چل رہی ہیں جو کہ آگ پر قابو پانے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com