یونان میں طوفانی ہواؤں سے نظام زندگی درہم برہم۔

یونان میں ان دنوں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہے کئی علاقوں میں سکولوں میں عام تعطیلات کردی گئی ہیں اس لئے کہ کوئی نقصان نہ پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق دیموس پریویزا میں کل سکولوں میں عام تعطیل ہوگی۔

اس کے علاوہ ایتھنز میں تیز ہواؤں سے کئی درخت ٹوٹ کر سڑکوں پر گر گئے اور فائر بریگیڈ کو 78 کالیں موصول ہوئیں جن میں شہریوں نے مختلف سڑکوں سے  درختوں کو ہٹانے کے لئے درخواست کی۔

مشہور بندرگاہ پیر یا بھی کافی وقت کے لیے بند رہی اور کل بھی بند رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سمندر میں بھی طغیانی ہے اور مچھلی کا شکار کرنے والوں کو گہرے سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com