لامیہ میں نوجوان نے اپنی بہن کی سہیلی پر چھریوں کے وار کر دیے۔

پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لامیہ میں ایک نوجوان نے اپنی بہن کی سہیلی پر گھر کے کچن سے چھری لے کر وار کر کے لہولہان کردیا۔

ذخمی لڑکی کو لامیہ کے جنرل اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ابھی تک زیر علاج ہے۔

لڑکی کو پیٹ میں چھریاں مار کر زخمی کیا گیا اس موقع پر ایک چھوٹی بچی بھی وہاں موجود تھی جس کا تعلق نوجوان کے خاندان سے ہے۔جب کہ ایک اور بچہ بھی گھر میں موجود تھا جو لڑکی کی چیخ و پکار سن کر جاگ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی لڑکی کو ہسپتال پہنچادیا گیا جبکہ اس واقعے میں لڑکی پر جھریاں چلانے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی جس کے لیے پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com