ایراکلئیو یونیورسٹی جل کر خاک ہوگئی۔

فائر بریگیڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کریتی کے شہر ایراکلئیو میں یونیورسٹی میں لگنے والی آگ سے یونیورسٹی کا بڑا حصہ جل کر خاک ہو گیا ہے۔

آگ اتوار کو صبح سویرے لگی جسے بجھانے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے مگر ابھی تک اس میں کامیابی نہیں مل سکی۔

فائر بریگیڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آگ پر کچھ حد تک قابو پایا جا سکا ہے جب کے یونیورسٹی کا بہت بڑا حصہ جل چکا ہے۔

صبح سویرے اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی بہت سی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور صبح سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں اس کے ساتھ پولیس کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہے۔

ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اس بات کا پتہ چلائے گی آگ لگنے کی کیا وجہ تھی۔

ی

 

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com