۔17 سالہ لڑکا جسے باپ نے چھریاں مار کر زخمی کر دیا

پولیس کے مطابق ایک 17 سالہ لڑکے کا آپریشن وولو کے ہسپتال میں آج کیا جائے گا جسے اس کے 47 سالہ باپ نے چھریاں مار کر زخمی کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق خاندان میں جھگڑا ہونے کے بعد ایک 47 سالہ باپ نے اپنے ہی 17 سالہ بیٹے کو چھریاں مار کر لہولہان کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔دونوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو باپ نے اپنے کچن سے چھری اٹھاکر بیٹے کو زخمی کردیا۔

بعد ازاں بیٹے کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا اور باپ اسے دیکھنے کے لیے جب ہسپتال پہنچا تو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بیٹے کا آپریشن ہونے کی وجہ سے ابھی تک باپ کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا جونہی بیٹا عدالت جانے کے قابل ہوگا تو اسے باپ سمیت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com