عورت کو زنجیروں سے باندھ کر قید رکھنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے لامیا میں کاروائی کرتے ہوئے 40 سالہ عورت کو بازیاب کروا لیا تفصیلات کے مطابق پولیس کو انٹرپول کی جانب سے ایک رپورٹ ملی جس میں کہا گیا کہ فرانس سے تعلق رکھنے والی ایک 40  سالہ خاتون کو لامیا کے ایک شخص نے اپنے گھر میں قید کر رکھا ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 40 سالہ عورت کو بازیاب کروا لیا اور 34 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

فرانس سے تعلق رکھنے والی عورت کی اس شخص سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی جو کچھ عرصہ بعد ختم ہو گئی تھی لیکن کچھ عرصہ پہلے دوبارہ ان کے درمیان رابطہ بحال ہو گیا اور 34 سالہ شخص کے کہنے پر عورت اسے ملنے دوبارہ لامیا آگئی ۔ لیکن اس شخص نے اپنے گھر میں لے جا کر اس کے منہ پہ ٹیپ لگا کر اسے زنجیروں سے باندھ کر اپنے فلیٹ میں قید کر دیا۔

مگر 40 سالہ عورت کسی طرح سے اپنے باپ سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوگئی اور اس کے باپ نے انٹرپول کو اطلاع دی ۔ انٹرپول کی جانب سے یونان پولیس کو اطلاع دی گئی ۔جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عورت کو بازیاب کروا لیا اور 34سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

اس34 سالہ شخص کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ کسی سیکورٹی ایجنسی میں کام کرتا ہے اور اپنے فلیٹ میں ایک دوسری لڑکی کے ساتھ رہتا  تھا جس کی عمر 23 سال بتائی جاتی ہے۔

اس 23 سالہ لڑکی کو بھی اس عورت کے بارے میں معلوم تھا جسے اس نے قید کر رکھا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس نے پولیس کو اطلاع نہیں کی۔

پولیس نے اس لڑکی کو بھی گرفتار کرلیا ہے اور دونوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com