میچوتا کس کا وعدہ! ٹیکس میں کمی کریں گے

نیا دموکراتیاس  کے صدر میچوتا کس نے کہا ہے کہ اگر ان کی حکومت آئی تو وہ ٹیکس میں  کمی کریں گے اور کاروبار کرنے والے لوگوں کو سہولیات مہیا کریں گے۔

اس بات کا اظہار انہوں نے تھیسلونیکی میں کیا۔ساتھ ہی انھوں نے سیریزا کی گورنمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے پانچ سالہ دور حکومت کو یونان کا سیاہ دور قراردیا۔

میچوتاکس کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے چار سال یونان کے لوگوں نے انتہائی مشکل زندگی گزاری اور ان پر میمورنڈم مسلط کیا گیا۔

اب ضرورت اس بات کی ہے کہ یونان کے لوگوں کو میمورنڈم سے نکال کر ایک خوبصورت زندگی دی جائے ان کی عزت نفس بحال کی جائے اور یہ سب کچھ کرنے میں مسٹر چپراس ناکام رہے ہیں۔

یونان کو ان ساری مشکلات سے صرف اور صرف نیا دیموکراتیا نکال سکتی ہے۔

میچوتاکس نے مزید کہا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیح ہوگی ایک ایسا یونان جہاں ہر ایک کو ترقی کرنے کا موقع ملے۔

دوسری ترجیح ہوگی کہ ہمارے بچے ایک صحت مند ماحول میں پلیں بڑھیں۔تیسری ترجیح ہوگی ایک ایسا یونان جہاں پر کاروباری حضرات آکر اپنا پیسہ لگا سکیں اور ان کو اس بات کا یقین ہو کہ ان کا پیسہ ضائع نہیں جائے گا پانچویں ترجیح ہوگی کہ یورپ اور نیٹو میں رہتے ہوئے ہم ایک اہم کردار ادا کر سکیں جس میں سب سے پہلے یونان کا مفاد دیکھا جائے۔

آخر میں میچوتاکس نے کہا کہ ہم سب نے مل کر یونان کو آگے لے کر جانا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com