گھر کی بالکونی میں عورت کی لاش۔

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وولا کے علاقے میں ایک عورت کی لاش اس کے گھر کی بالکونی میں ملی ہے۔

ہمسایوں کی جانب سے جب فائر بریگیڈ کو بلایا گیا تو فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر عورت کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ملنے والے شواہد کی روشنی میں اس بات کا تعین کیا جاسکے گا کہ موت کی اصل وجہ کیا ہے۔

ہلاک ہونے والی عورت کا تعلق یوکرائن سے تھا اور لیگل طریقہ سے یونان میں رہ رہی تھی۔عورت کی عمر بتالیس سال بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com